ایم کیو ایم پر پابندی کی درخواست ،سندھ حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب
بدھ 31 اگست 2016 13:03
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی مومنٹ پر پابندی کے حوالے سے درخواست پر صوبائی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کے حوالے سے مولوی اقبال حیدر کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی ملک دشمن ہیں اس لئے دہشت گردی اور سکیورٹی ایکٹ کے تحت متحدہ قومی موومنٹ پر مقدمہ درج کرکے پابندی عائد کی جائے، اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ اور قومی و سندھ اسمبلی کے اسپیکر صاحبان کو ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔
عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سندھ حکومت، الیکشن کمیشن اور ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کے لیے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.