برطانیہ اور روس اقوام متحدہ سے شامی حکومت پر پابندی کا مطالبہ
بدھ 31 اگست 2016 13:08
دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) برطانیہ اور فرانس نے بشارالسد حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے شامی حکومت پر پابندی کا مطالبہ کردیا،دوسری جانب شام کیمیائی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات مسترد کردیں جبکہ روس نے بھی رپورٹ پر سوالات اٹھادیے ہیں،فرانسیسی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بشارالاسد حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ذمہ دار قرار دیا ہے، جس کے بعد شک و شہبے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل شامی حکومت کے خلاف سخت اور فوری اقدامات اٹھائے۔برطانوی سفیر نے کیمیائی حملوں کے ذمہ داروں کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔(جاری ہے)
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل یقینی بنائے کہ ذمہ داروں کو کیمیائی ہتھیار کے استعمال کرنے کی قیمت چکانا پڑے گی،دوسری جانب کیمیائی حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے شامی سفیر کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں کیمیائی حملے سے متعلق ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے گئے اور نہ ہی کلورین گیس کے نمونے یا تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی،روسی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، تحقیقات کو تسلیم کرنے سے قبل ان سوالات کا جواب دینا ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.