وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 13:12
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) :وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں گورنر سندھ ، کور کمانڈر کراچی ، ایڈشنل آئی جی ، آئی جی سندھ، سیکرٹری جنرل سندھ ، ڈی جی رینجرز ، چیف سیکرٹری سندھ ، مشیر قانون ، مرتضیٰ وہاب ، اور صوبائی وزرانثار کھوڑواور مولا بخش چانڈیو شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔ ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ 4ستمبر2013سے لیکر اب تک 848ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو ٹارگٹڈ آپریشن میں گرفتار بھی کیا گیا ۔ا نہوں نے کہا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز 7224 وارداتوں میں ملوث تھے،ایم کیوایم عسکری ونگ کے 654 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا، ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ ملزموں نے ٹارگٹ کلنگ کی 5863 وارداتوں کا اعتراف کیا،لیاری گینگ وارکے95ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کیا گیا،گینگ وار کے ملزموں نے 804 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا،اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں بھتہ وصولی کی اجازت نہیں ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.