ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کی تقرری کیس میں چیف سیکرٹری اور ڈی جی سے 19ستمبر تک جواب طلب
بدھ 31 اگست 2016 13:42
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال کی تقرری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی ماحولیات سے جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار زبیر خان نیازی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال کی تقرری میں قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔
استدعا ہے کہ تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔چیف جسٹس نے ابتدائی سماعت کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی ماحولیات سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.