پاکستان کو دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ، 50ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں ،جان کیری کا اعتراف
بدھ 31 اگست 2016 14:03
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ پاکستان کو نقصان پہنچا ہے اورپاکستان نے 50ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے،دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنا ہوگا،دہشتگرد پاک بھارت تعلقات کو متاثر کر رہے ہیں،دہشتگردوں اورانتہاپسندوں سے جنگ کوئی قوم اکیلے نہیں جیت سکتی، انتہا پسندی کی جڑ پر وار کرنے کی ضرورت ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری جو بھارت کے دورے پر ہیں نے نئی دہلی کی آئی ٹی یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد پاک بھارت تعلقات کو متاثر کر رہے ہیں،دہشتگردی سے سب سے زیادہ پاکستان کو نقصان پہنچا ہے اورپاکستان نے 50ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔(جاری ہے)
جان کیری نے کہاکہ اسلام امن کا دین ہے چند لوگوں اسکی اپنے طور پر تشریح کرتے ہیں جودرست نہیں ۔
انھوں نے کہاکہ دہشتگردوں اورانتہاپسندوں سے جنگ کوئی قوم اکیلے نہیں جیت سکتی ،انتہا پسندی کی جڑ پر وار کرنے اور دہشتگردی کی مختلف وجوہات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔جان کیری نے کہاکہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنا ہوگا،بارک اوباما اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ہے اور بھارتی وزیراعظم کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔انھوں نے کہاکہ آجکل بعض ممالک مسائل کا حل طاقت سے تلاش کرتے ہیں،امریکا اور بھارت نے عالمی اصول پسندی کی پاسداری کی ہے،جنوبی بحیرہ چین کے سمندر میں تنازع کا فوجی حل نہیں ہے،امریکا جنوبی چین کے سمندر میں تنازع پر اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا۔بعد ازاں امریکی وزیرخارجہ نے آئی ٹی یونیوسٹی کے طلباء سے بھی ملاقات کی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.