حد رفتار سے تجاوز کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے سپیڈ گن سکواڈز متحرک
بدھ 31 اگست 2016 14:58
فیصل آباد۔31 اگست(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) فیصل آباد میں تیز رفتاری کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حد رفتار سے تجاوز کرنے والے شہریوں کے خلاف فوری کاروائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے سپیڈ گن سکواڈز کو متحرک کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہری حدود میں اپنی ہر قسم کی چھوٹی و بڑی گاڑیوں کی رفتار 40کلو میٹر فی گھنٹہ تک رکھیں ۔
سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ روزانہ کی بنیادپر کینال روڈ،جھنگ روڈ، سرگودھاروڈ،جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ، شیخوپورہ روڈ ،ستیانہ روڈ سمیت شہرکے دیگر تمام اہم پوائنٹس پر اچانک سپیڈ گن لگا کر تیز رفتار گاڑیوں کی مانیڑنگ کی جارہی ہے نیز تیز رفتاری پر 200روپے سے لے کر 750روپے تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ اوور سپیڈنگ پر موٹر سائیکل کو 200روپے ،کار کو 500روپے اور پبلک سروس و لوڈر گاڑیو ں کو 750روپے تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ بہت زیادہ تیز رفتار گاڑیوں کو ٹریفک سیکٹرز میں بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ گاڑیوں کو سپیڈ کی مقرر کردہ حدود کے مطابق چلائیں تاکہ نہ صرف حادثات سے تحفظ کو ممکن بنایا جا سکے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ سپیڈ گن کے ذریعے تیز رفتار گاڑی کی رفتار کا جائز ہ کافی دور سے لیا جا سکتا ہے جس کا ریکارڈ بھی اس مشین میں موجود رہتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اوور سپیڈنگ کی چیکنگ کیلئے کسی بھی سڑک پر اچانک اس تیز رفتار مشین کی تنصیب کسی بھی لمحہ کی جا سکتی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.