فیصل ایدھی کی فیملی کے ہمراہ تین روزہ دورے پر لاہورآمد‘تہمینہ درانی کا ریلوے سٹیشن پر استقبال
بدھ 31 اگست 2016 15:35
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اپنی کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بذریعہ ٹرین کراچی سے تین روزہ دورے پر لاہورآمد ‘وزیر اعلی کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ریلوے سٹیشن پر استقبال کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بذریعہ ٹرین کراچی سے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جو عبد الستار ایدھی کے اعزاز میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے ۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے جانے سے جو خلا پیدا ہو ا اس کو پر نہیں کر سکتے ہیں، ہمیشہ عوام کی عطیہ سے انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے کسی سیاسی پارٹی سے فنڈ اور مدد نہیں لیں گے۔(جاری ہے)
فیصل ایدھی اور ان کے اہل خانہ سے مل کر تہمینہ درانی جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ ایدھی ان کا میکا اور پنجاب ان کا سسرال ہے ایدھی کی خدمات کو کبھی فرموش نہیں کر سکتیں ایدھی سے متاثر ہو کر فلاحی کاموں کا آغاز کیا۔
موجودہ سیاسی صورتحا ل کے بارے میں بات کرتے ہوئے تہمینہ درانی نے کہا کہ احتجاجی جلسوں کا ہونا اچھی بات ہے لوگو ں کو کھانے پینے اور انجوائمنٹ کا موقع مل جاتا ہے۔صبا فیصل ایدھی نے کہا کہ لاہور پہنچ کر اچھا لگا، عبدالستار ایدھی نے آخری دم تک انسانیت کی خدمت کی ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.