پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ایک فعال اور متحرک ادارہ بنایا جا رہا ہے ‘ ڈاکٹر سہیل ثقلین
بدھ 31 اگست 2016 16:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) منیجنگ ڈائریکٹر پنجا ب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر سہیل ثقلین نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کو ایک فعال اور متحرک ادارہ بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پی ایچ ایف کا تمام سسٹم آٹو میشن پر منتقل کیا جارہا ہے ،درخواستوں کی وصولی سے لے کر بلا سود قرضے کی فراہمی کا تمام پراسس آن لائن ہو جائے گا جس سے میرٹ اور شفافیت کو فروغ حاصل ہوگا ۔
ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتایا کہ انہوں نے بطور ایم ڈی ہیلتھ فاؤنڈیشن تقرری کے بعد صرف دو ماہ میں بہت سے عملی اقدام کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عرصہ میں ڈاکٹروں کو دو کروڑ 11لاکھ روپے کے قرضہ جات جاری کرنے کے علاوہ 6.731ملین روپے کی ریکوری بھی کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم سے درخواستوں کی وصولی ، لون ٹریکنگ، قسطوں کی ادائیگی ،مانیٹرنگ آف سروسز اور ڈیفالٹر کے خلاف کارروائی تک ہر کام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے ۔
ڈاکٹر سہیل ثقلین کا کہنا تھا پنجا ب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے سکوپ آف ایکشن میں توسیع کی جا ر ہی ہے اور ڈاکٹروں کے علاوہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے وابستہ افراد کو بھی چھوٹے قرضے جاری کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے اور اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون سے سمارٹ لون سکیم بھی متعارف کرائی جارہی ہے تاکہ صحت کے شعبے میں عوام کی خدمت کے لیے اگر کوئی چھوٹے پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کا خواہش مند ہے تو اسے بھی موقع ملنا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی ، میو ہسپتال کے تعاون سے صوبے میں آنکھوں کے علاج کے لیے ویژن کلینکس بھی قائم کئے جا ئیں گے جس کے لیے فاؤنڈیشن ماہرین امراض چشم کو بھی قرضہ فراہم کرے گی ۔ ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتایا کہ اس حوالے سے سات ستمبر کو PHFکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے جس میں بہت سے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.