سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی کی زیر صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کا اجلاس
18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی صوبوں کو منتقلی اور وفاق سے 17 وزارتوں کی صوبوں کو مکمل منتقلی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا اٹھارہویں ترمیم کی شقوں پر عملدرآمد سے چھوٹے صوبوں کو مالی ،انتظامی معاملات میں یقینی طورپر بہتری آئے گی، چیئرمین کمیٹی
بدھ 31 اگست 2016 18:11
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی کی صدارت میں کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس میں 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی صوبوں کو منتقلی اور وفاق سے 17 وزارتوں کی صوبوں کو مکمل منتقلی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی میر کبیر احمد محمدشہی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد اختیارات کی مرکز سے صوبوں کو منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ صوبے خود بھی اپنی استعداد کار میں اضافے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی شقوں پر عملدرآمد سے چھوٹے صوبوں کو مالی اور انتظامی معاملات میں یقینی طورپر بہتری آئے گی۔(جاری ہے)
سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پر من و عن عملدرآمد اور تاحال ترمیم پر عملدرآمد نہ کئے جانے کے حوالے سے تمام صوبوں کے تحفظات معلوم کئے جائیں گے جن کی روشنی میں تجاویز مرتب کی جائیں گی۔
میر کبیر احمد محمدشہی نے بیورو کریسی سے کہا کہ وہ وفاق سے اختیارات صوبوں کو منتقل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ صوبے ان کے ثمرات سے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی چاروں صوبوں کا دورہ کرے گی اور وفاق سے صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کے بارے میں متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کریں گے کمیٹی نے تجویز دی کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔ سینیٹر کبیر احمد محمدشہی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سترہ وزارتوں کی صوبوں کو اختیارات کی مکمل منتقلی کے حوالے سے مزید کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 172-3 کے تحت کسی بھی صوبے سے نکالے جانے والے معدنی وسائل کی آمدنی کا پچاس فیصد مرکز اور پچاس فیصد صوبے کو ملنا چاہئے۔ ضروری ہے کہ آرٹیکل پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چھٹہ نے کمیٹی کو اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقلی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات، مادی وسائل کی کمی اور حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ مختلف محکموں کے سیکرٹریوں نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا۔قبل ازیں اجلاس میں سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں شہیدہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر عطاء الرحمان، سینیٹر سعیدالحسن مندوخیل، سینیٹر نوابزادہ سیف اﷲ مگسی، ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، سیکرٹری سینٹ کمیٹی رابعہ انور نے شرکت کی۔ کمیٹی کا اجلاس کل بھی جاری رہیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.