قائد حزب اختلاف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر برطانیہ قائد متحدہ کیخلاف کارروائی کرے ،سید خورشید شاہ
بدھ 31 اگست 2016 18:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے پاکستان میں بر طانوی ہائی کمشنر مسٹر تھامس ڈریو کی انکے چیمبر ملاقات ہوئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قائدحزب اختلاف نے اس توقع کا ظہار کیا کہ برطانیہ وزیراعظم تھریسا مے کی قیادت میں دنیا بھر میں اپنا اہم کردار جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات دوستانہ بھی ہیں اور تاریخی بھی۔ انہوں نے کہا کہ ان تعلقات کی نوعیت تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ امن ،سیکورٹی، تعلیم اور صحت کے ایشوز سے بھی وابستہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لینا چاہئے اور برطانیہ کو یو این کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
سید خورشیدشاہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر برطانوی حکومت قائد حزب اختلاف کے خلاف کارروائی کرے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے تعلیم اور صحت کے شعبے میں نمایاں تعاون کیلئے بھی ہم برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.