تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

بدھ 31 اگست 2016 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق بدھ کو تربت کے علاقے زاعمران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو ہلاک جبکہ اسکے ساتھی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔