فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے رینجرز خدمات حاصل کی جائیں، شمشاد خان غوری

جمعرات 1 ستمبر 2016 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم ستمبر ۔2016ء) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کہ وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا کہ شہر میں پانی کا بحران ہائیڈرنٹ اور ٹینکر مافیا کی حکومتی سطح پر سرپرستی اور انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر نا ممکن ہے مہاجر قوم کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا پوری قوم کے ساتھ انصافی اس بات کا واضع ثبوت ہے،ایم ڈی واٹر بورڈ کے تمام تر دعوؤں کے باوجود نہ تو فراہمی و نکاسی آب کا نظام بہتر ہوسکا نہ ہی غیر قانونی ہائیڈرنٹ ختم کئے جاسکے اس لئے بہتری کے لیے موثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا بجلی کی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مشکل بنائی ہوئی ہے اور بلوں میں من مانی اضافہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہے ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ان تمام مشکلات کے حل کے لیے ہر علاقہ میں شکایاتی کیمپ لگائے جائیں ۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہے اور گلی گلی میں گندے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :