ایم کیوایم پاکستا ن کو شک کی نظرسے دیکھیں لیکن انہیں گنجائش دیں ،کائرہ
الطاف حسین نے مہاجروں کے بزرگوں کی قربانیوں کوگالی دی ،وفاق دو ہری پالیسی ترک کرے،نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعرات 1 ستمبر 2016 23:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان جوکہہ رہی ہے اسے شک کی نظرسے دیکھیں لیکن انہیں گنجائش دیں ،الطاف حسین نے مہاجروں کے بزرگوں کی قربانیوں کوگالی دی ،وفاق دوہری پالیسی ترک کرے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ایم کیوایم کی صورتحال کوکسی اورتناظرمیں دیکھنے کی ضرورت نہیں ،ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اورکچھ دیگرلوگ الطاف حسین کی ایسی سیاست سے تنگ تھے جوگائے بگائے اظہارکرتے تھے آج بھی ان لوگوں نے اپنی مرضی سے علیحدگی نہیں کی بلکہ ایک حادثہ ہواتویہ لوگ الگ ہوگئے ۔
انہوں نے کہاکہ فاروق ستارہوں یادوسرے لوگ ان کی الطاف حسین سے قربتیں تھیں باتوں پرشک رہے گااورہمیں کچھ دن اس طرح چلناپڑیگاتاہم ہمیں پرامن سیاست کرنیو الوں کوگنجائش دیناہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کراچی میں تشددکی سیاست کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہئے مگرجولوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں انہیں گنجائش دینی چاہئے ،ہمارے اداروں نے امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ،لیکن اگرکوئی ادارہ حدسے بڑھے توہمیں اسے روکناہوگا۔
انہوں نے کہاکہ مہاجرکہتے تھے کہ پاکستان کیلئے ان کے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں ۔الطاف حسین نے ان کے بزرگوں اوران کی قربانیوں کوگالی دی ہے اورمہاجراسی لئے ان سے الگ ہونے کی بات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے خانہ پری کیلئے محض ایک ریفرنس بھیجااوربنیایہ بنائی کی الطاف حسین کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے اس لئے برطانیہ کارروائی کرے اگرالطاف کے پاس پاکستانی پاسپورٹ نہیں ہے توان کے پاس دہری شہریت توہے وفاق دہری پالیسی ترک کرے صاف چھپتے بھی نہیں اورسامنے آتے نہیں کارویہ ترک کرناہوگامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.