سی ڈی اے کی عارضی مویشی منڈی کے باضابطہ آغاز سے قبل ہی مویشی پہنچنا شروع ہو گئے
جمعہ 2 ستمبر 2016 16:20
(جاری ہے)
بڑے جانور کی خریداری کیلئے اجتماعی قربانی کے منتظمین کے گروپ مناسب داموں کے مویشیوں کے متلاشی ہیں جبکہ بیوپاری مرضی کے دام حاصل کرنے کیلئے کئی گنا زائد دام مانگ رہے ہیں تاہم تلہ گنگ، فتح جنگ کی مویشی منڈیوں میں مویشیوں کی خرید و فروخت شروع ہے۔
اسلام آباد سے بھی بہت سے شوقیہ خریدار اچھے جانوروں کی تلاش کیلئے ان منڈیوں اور دیہات میں جانوروں کی سودا بازی شروع کر دی ہے۔ ایک شہری اسرار احمد نے بتایا کہ ڈومیل کے علاقہ میں ہم نے ایک جانور ایک مقامی رہائشی کے گھر پر پسند کیا ہے اور اس کا سودا 62 ہزار روپے میں کر لیا ہے ۔ عید سے ایک دو روز قبل لائیں گے۔ ساجد علی سردار اشرف اور ولی الرحمان نامی شہری نے بتایا کہ ہم ہر سال اپنے آبائی علاقوں میں پہلے سے جانور خرید کر چھوڑ دیتے ہیں اور اس مرتبہ بھی منڈی بہاؤ الدین کے نواحی دیہات میں ایک قریبی عزیز کے گھر مویشی خرید کو چھوڑے ہیں جنہیں دو دن دن قبل اسلام آباد لے آئیں گے۔ ایک شہری عارف محمود نے بتایا کہ اسلام آباد کی منڈی میں گزشتہ دو تین سال سے مال مناسب داموں پر مل جاتا ہے اور ہم آخری دنوں میں خریداری کرتے ہیں۔ کرم الٰہی نامی ایک بیوپاری نے کہا کہ ہم تین چار دوست ملکر جنوبی پنجاب کے دیہات سے عیدالفطر کے فوراً بعد جانور خریدتے ہیں اور منڈیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مال یہاں لاتے ہیں اس مرتبہ ہم تین ساتھیوں نے بکرے اور بیل خریدے ہوئے ہیں جو (آج) ہفتہ کو یہاں پہنچ جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.