قومی اسمبلی میں پاکستان کمیشن آف انکوائری 2016ء بل پیش کردیا گیا
جمعہ 2 ستمبر 2016 17:01
(جاری ہے)
اس کے ٹی او آر بہت وسیع ہیں وہ چاہتے ہیں جو فریقین متاثر ہوتے ہیں ان کی فہرست بنا کردی جائے اس کے بعد پارلیمانی کمیٹی قائم ہوئی جس کے آٹھ اجلاس ہوئے۔ ہم نے لچک بھی دکھائی مگر اس کے باوجود ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ لاک کی صورتحال درپیش ہے۔
اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ ان کی تمام ٹی او آر مکمل طور پر تسلیم کی جائیں۔ یہ بات درست نہیں کہ ہم نے کمیشن محدود دائرہ کار کے طور پر بنایا ہے۔ اپوزیشن کا بل یکطرفہ ہے۔ ہم نے مجبوری کے تحت بل پیش کیا ہے۔ ہمارا بل صرف پانامہ پیپرز کے حوالے سے نہیں ہے۔ اس بل کے تحت کمیشن آف انکوائری تمام امور کی تحقیقات کر سکے گا۔ کمیشن کے اختیارات بڑھا دیئے گئے ہیں۔ یہ کمیشن عدالتی‘ تحقیقاتی اور غیر ملکی شواہد حاصل کرسکے گا اور کمیشن کسی کو بھی تحقیقات کے لئے نامزد کرسکے گا۔ یہ نہ صرف پانامہ پیپرز بلکہ کسی دوسرے ملک کے حوالے سے بھی تحقیقات کر سکے گا۔ اپوزیشن نے بل میں صرف وزیراعظم کو مدنظر رکھا ہے۔ انہوں نے پی ٹی ٰآئی کے لوگوں کو اس سے نکال دیا ہے۔ یہ بل کمیٹی میں جائے گا۔توقع ہے کہ ایوان اس کو منظور کرلے گا۔ سید نوید قمر نے کہا کہ یہ بل جو متعارف ہوا ہے تعارفی سطح پر اس پر بحث نہیں ہو سکتی۔ کمیٹی میں بحث کے بعد جب بل واپس آتا ہے تو اس پر بحث ہوتی ہے۔ اپوزیشن نے اس حوالے سے اسمبلی اور اسمبلی کے باہر سوالات اٹھائے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جو سپرٹ تھی اس کی نفی کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.