اسلام آباد،رہنما تحریک انصاف ڈاکٹرشہزاد وسیم کی جانب سے نئے پارٹی عہد یداروں کے اعزاز میں استقبالیہ
جمعہ 2 ستمبر 2016 21:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے مشیر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کا اسلام آباد کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر‘ تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی‘سید نعمان شاہ ‘ راجہ خرم نواز ،علی عوان، پارٹی عہدیداروں ، ورکرز اور اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے تحریک انصاف کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ تحریک انصاف کے تمام کارکنان اور عہدیداران اسلام آباد کو تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ بنا ئے رکھنے میں متحد اور ثابت قدم ہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر پارٹی رہنما اسد عمر نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ بھرپور اتحاد اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں بھی تحریک انصاف نے ہمیشہ اسلام آباد سے کامیابیاں سمیٹی ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی کامیابیوں کا یہ سفر جاری وساری رہے گا۔
سینئر رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی وہ تحریک انصاف اور عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.