6 ستمبر جغرافیائی اور 7ستمبرنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا دن ہے
علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ظفر اقبال جلالی کا اجتماع سے خطاب
جمعہ 2 ستمبر 2016 21:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء)مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اورایمان کی جان ہے ہر صورت اس کا دفاع کریں گے،چھے ستمبر جغرافیائی اور سات ستمبرنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا دن ہے،۔
انہوں نے کہا کہ قراردادختم نبوت ایک مقدس اسلامی ،آئینی اور قانونی دستاویز ہے جس کا انکار کفر اور گمراہی ہے ،قادیانیوں سے وفاداری نبی کریم ؐ اور آئین پاکستان سے بغاوت اور غداری ہے،قادیانیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے ہر پاکستانی اور ہر مسلمان کو اپنے حصے کا کردار اداکرناچاہیے ،7ستمبرپاکستانی پارلیمنٹ کا تاریخ ساز اور روشن ترین دن ہے جس دن عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے آئینی اور قانونی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچی اور پارلیمنٹ میں قراردادپیش کرنے کی سعادت قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اﷲ علیہ کو نصیب ہوئی ،جنگ یمامہ میں سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ عنہ نے مسیلمہ کذاب سے جہاد کرکے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو فروغ دیا ،امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی ،حضور تاجدار گولڑہ پیر سید مہر علی شاہ صاحب ،مولانا عبدالستار خان نیازی ،حضرت شیخ الاسلام خوجہ قمرالدین سیالوی اور حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ مشہدی جیسے اکابرین اہل سنت نے عقیدہ ختم نبوت کو فروغ دینے اوراس کے پرچار میں اہم کردار اداکیا ،اکابرین اہل سنت، قائد ملت اسلامیہ مولاناامام الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اﷲ علیہ اور ان کے رفقاء کو پارلیمنٹ سے ختم نبوت آرڈیننس منظور کروانے پر خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے زیر اہتما م دوسری سالانہ عظیم الشان ،فقید المثال’’تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس ‘‘جانشین حضرت حافظ الحدیث پیرسید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کی زیر صدارت 7ستمبر بروز بدھ صبح 9بجے ،مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آبادمیں منعقد ہو رہی ہے جس میں مہمانِ خصوصی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ الشاہ محمداویس نورانی صدیقی ہوں گے ان کے علاوہ ملک کے نامور خطباء،علماء ومشائخ ،سکالرزاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.