سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو بھرپور حصہ دیا جائے ،یہ علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ،اس علاقے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ‘ سی پیک کے حوالے سے قائم تمام فورمز میں گلگت بلتستان کو نمائندگی ملنی چاہیے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ سینیٹر طلحہ محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 2 ستمبر 2016 22:15
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو بھرپور حصہ دیا جائے یہ علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس علاقے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ‘ سی پیک کے حوالے سے قائم تمام فورمز میں گلگت بلتستان کو نمائندگی ملنی چاہیے ،سی پیک کے خارجی علاقے میں ترقیاتی منصوبے زیادہ دئیے جا رہے ہیں لیکن داخلی علاقوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
جمعہ کو گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ ان کو بھرپو رنمائندگی دی جائے اور ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔(جاری ہے)
گلگت بلتستان میں توانائی اور معدنیات سمیت سیاحت کے حوالے سے بے پناہ وسائل ہیں ان کو بروئے کار لا کر معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔
اس طرف توجہ دی جائے ۔ چینی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کی طرف راغب کیا جائے ۔ سی پیک منصوبے میں ترقیاتی پروجیکٹس گلگت بلتستان میں بھی شروع کئے جائیں ۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان کو سینٹ میں نمائندگی دی جائے اور ان کی محرومیوں کو ختم کرنے پر توجہ دی جائے۔ گلگت میں سی پیک سیمینار کا انعقاد خوش آئندہے اس کے اختتام پر قرا ر داد جاری کرنی چاہیے تھی جو کہ نہیں کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.