سابق آسٹریلوی پیسر ریان ہیرس جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے کینگروز کے باولنگ کوچ مقرر

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:02

سابق آسٹریلوی پیسر ریان ہیرس جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے کینگروز کے ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) سابق آسٹریلیوی فاسٹ باولر ریان ہیرس کو جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے کینگروز کی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے سری لنکا میں موجود آسٹریلوی ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔ 2015میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ریان ہیرس اس وقت آسٹریلیا میں کھیلی جارہی اے ٹیموں کی سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کی اے ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے ریان ہیرس نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ میرے لئے یادگار دن ہے کہ مجھے اس اہم ذمہ داری کیلئے چنا گیا۔واضح رہے کہ ریان ہیرس نے 27ٹیسٹ میچوں میں 113اور 21ونڈیز میں 44وکٹیں حاصل کی ہیں۔آسٹریلیا نے رواں ماہ جنوبی افریقہ جانا ہے جہاں اس نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس سیریز کا پہلا میچ 30ستمبر کو سنچورین اور آخری ون ڈے 12اکتوبر کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :