کراچی کی سیاسی کروٹ سے زوروالے زیرہوگئے،قوم پرستوں کی قومی دھارے میں واپسی کاراستہ پی ایس پی سے ہوکرجاتا ہے
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد کابیان
ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:50
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کراچی نے سیاسی کروٹ لے لی،زوروالے زیربلکہ زیرو ہوگئے۔ کراچی سمیت پاکستان میں امن مشن اوردہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرورکامیاب ہوگا،اب کوئی اہلیان کراچی سے امیداور روشنی نہیں چھین سکتا ۔ وہ ہفتہ کو پاک سرزمین پارٹی کی ممبرشپ کے سلسلہ میں ا وورسیز پاکستانیوں کے ایک نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،صدرانیس احمدقائم خانی اوررضاہارون نے امن دشمن قوتوں کوللکارا ہے،اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستان کے بیس کروڑعوام ان کی پشت پرکھڑے ہیں ۔ مصطفی کمال ،صدرانیس احمدقائم خانی اوررضاہارون کے ہوتے ہوئے اب کوئی کراچی اورپاکستان کویرغمال نہیں بناسکتا ۔(جاری ہے)
اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستانیوں نے پاک سرزمین پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔
قومیت پرست افراد کی قومی دھارے میں واپسی کاراستہ پاک سرزمین پارٹی سے ہوکرجاتا ہے۔محمدعلی جناح ؒ کاپاکستان قومیت پرستی اورشخصیت پرستی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ ہرکسی کے علم میں ہے کراچی اورخیبرپختونخوا میں بدامنی کے ڈانڈے کہاں جاملتے ہیں۔کراچی میں پرتشدد کاروائیاں کرنیوالے عناصر کوفنڈنگ کون اورکیوں کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مددکی درخواست کرنیوالے پاکستان اورپاکستانیوں کے سچے ہمدردورہبر نہیں ہوسکتے ۔ بھارتی ڈکٹیشن پرپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کر نیوالے کوتاہ اندیش عناصر رہبر کے روپ میں رہزن نکلے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی دشمنوں کی طرح اندرونی دشمنوں کاصفایابھی ناگزیر ہے۔پاکستان کے اندرسے اس کی سا لمیت پروارکرنیوالے ملک دشمن قوتوں کے وفادار قابل گرفت ہیں،ان پررحم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وجودپرزخم لگانے والے نرمی یا رحم کے مستحق نہیں ہوسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.