ایف بی آر نے پاناما پیپرز میں نام آنے والے 350 پاکستانی افراد کو نوٹس جاری کردیئے
ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے پاناما پیپرز میں نام آنے والے 350 پاکستانی افراد کو نوٹس جاری کردیئے ہیں،نوٹس میں ذرائع آمدنی سمیت اہم معلومات طلب کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 350 افراد کو نوٹس بھیجے گئے ہیں جن میں ان افراد سے ذرائع آمدنی سمیت ان کی زیر کفالت افراد کی فہرست بھی مانگی ہے۔
اس بارے میں ذرائع کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے افراد حسن نواز شریف، حسین نواز شریف، مریم نواز شریف،کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
ایف بی آر ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے خاندان سمیت تمام افراد کو خطوں لکھے گئے ہیں، یہ خطوط کافی دن پہلے لکھے گئے ہیں کیونکہ ہفتے کو چھٹی کی وجہ سے دفاتر بند تھے جو افراد رہ گئے ہیں انہیں بھی جلد خط لکھ دیئے جائیں گے۔
تا ہم ایف بی آر ترجمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان افردا کو نوٹس نہیں دیئے گئے بلکہ خط کر تفصیلات طلب کی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خطابات میں مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ایف بی آر پاناما پیپرز میں شامل افراد کو نوٹس جاری کرے اور ان کے خلاف تحقیقات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.