الیکشن کمیشن سے شوکت عزیز سمیت جعلی ڈگریوں میں سزا یافتہ سینکڑوں پارلیمنٹیرین کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات اور اثاثوں کی تفصیلات غائب
اتوار 4 ستمبر 2016 16:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت جعلی ڈگریوں میں سزا یافتہ سینکڑوں پارلیمنٹیرین کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات اور اثاثوں کی تفصیلات غائب ہو گئی ہیں ۔ پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے والے اثاثوں اور دیگر تفصیلات میں رد و بدل کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف ، وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت سینکڑوں سابق پارلیمنٹیرین کا ریکارڈ اور اثاثوں کی تفصیلات غائب ہو گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں جعلی ڈگریوں کے خلاف چھان بین کے دوران جن اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے ڈگریاں جعلی ثابت ہوتی تھی اور ان کے خلا ف کیسز کے اندراج کے لئے پولیس کو لکھا گیا تھا ان اراکین اسمبلی ریکارڈ الیکشن کمیشن سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز کی جانب سے بطور امیدوار قومی اسمبلی جمع کرائے جانے والے تمام کاغذات اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے دفتر سے غائب کی جا چکی ہیں اسی طرح حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق پارلیمنٹیرین جن کے خلاف جعلی ڈگری سے متعلق کیسز تھانوں میں درج کئے گئے ہیں ان کا ریکارڈ بھی الیکشن کمیشن میں دستیاب نہیں ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.