افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں 11شدت پسند ہلاک ،گاڑی تباہ

اتوار 4 ستمبر 2016 19:42

افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں 11شدت پسند ہلاک ،گاڑی تباہ

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4ستمبر۔2016ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 11شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیاکے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی صوبہ خوست میں ڈرون حملے میں11شدت پسندمارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی چیف محمد اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ ضلع سپیرا کے علاقے گوہرمامیں کیا گیا جس میں ایک شدت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ۔

حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔دریں اثنا صوبائی حکومت نے گوہرما میں ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے یہ علاقہ پاکستانی سرحد کے قریب مرکزی ضلع سے 10کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے ۔گزشتہ ہفتے افغان حکا م نے دعویٰ کیا تھاکہ جنوبی صوبہ پکتیا میں 2ڈرون حملوں میں 120طالبان عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :