6 ستمبر؛ ملک بھر میں‌آج انتہائی جوش و جذبے سے یوم دفاع منایا جا رہا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 ستمبر 2016 10:48

6 ستمبر؛ ملک بھر میں‌آج انتہائی جوش و جذبے سے یوم دفاع منایا جا رہا ..

اسلام آباد/لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 ستمبر2016ء) : وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں آج یوم، دفاع بھر پور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک فوج نے ملک کی سرحدوں کا بھر پور دفاع کیا اور پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی زندہ قوم ہیں۔ اور ہم وطن عزیز کے لیے مرمٹنااورآزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں آج 51 واں یوم دفاع منایا جا رہا ہے ۔ 51 سال قبل 1965ء میں آج لڑی گئی، ہماری بہادر افواج نے میجر عزیز بھٹی شہید اور ان جیسے مزید کئی جانثار ساتھیوں کی عظیم شجاعت سے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئے اور انہیں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شکست دی ۔ آج یوم دفاع کے موقع پر جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں قومی ترانے اور جنگی ترانے گا کر اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یوم دفاع کے آغاز پر وطن عزیز کی سلامتی،ترقی اورحوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں سادہ مگر پُر وقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ جن میں حکومتی ، سیاسی شخصیات کے علاوہ اعلیٰ فوجی حکام اور عوام نے حاضری دی۔ بابائے قوم اور شاعر مشرق کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :