سندھ حکوم تعلیم کے فروغ کیلئے کے لیے مثبت حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے،شمیم ممتاز

منگل 6 ستمبر 2016 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 ستمبر۔2016ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صوبے میں حقوق نسواں ، مسائل ، تربیت کے ساتھ بچوں کے حقوق، تعلیم کی فراہمی اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے مثبت حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی بھلائی خواتین کی فلاح و بہبود،روزگاراور بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے اور ان کو کارآمد شہری بنانے جیسے اقدامات پر مبنی ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ کابینہ سمیت سوشل ویلفیئر اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس خیرپور میں محکمہ سماجی بہبود کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض حسین عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر غلام رضا پٹھان، اے ڈی حفیظ اللہ شیخ سمیت آٹھوں تعلقوں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے کہا کہ سماجی بہبود محکمہ سندھ میں قابل ستائش انداز میں کام کررہا ہے خواتین کی ترقی، انسانی حقوق کی بحالی اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں ضلع کے تمام افسران کو مزید متحرک ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ دارلامان خیرپور کے لیے زمین مل گئی ہے اور سندھ حکومت نے عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جبکہ ایک سال کے اندر دارلامان تعمیر ہوجائے گا انہوں نے محکمہ کے تمام افسران کو ہدایت دیں کہ وہ آفسز میں وقت کی پابندی کرتے ہوئے متعلقہ کاموں کا موثر طریقے سے انجام دیں انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد، قتل ، بچوں کے ساتھ زیادتی ، کاروکاری جیسے اقدامات قابل مذمت ہیں جس کے لیے مضبوط قانون سازی کی سخت ضرورت ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر غلام رضا پٹھان، حفیظ اللہ شیخ، سیمی نازلی، فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن عبدالقدوس میمن ، ظہیر انصاری اور دیگر نے صوبائی وزیر کو کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سوشل ویلفیئر آفیسرز نے اپنی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا بعداز اں صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے سماجی بہبودکے دفترمیں خواتین کو تربیت اور بچوں کو تعلیم دینے کی فراہمی کے یونٹس کا دورہ کیا اور خیرپور میں محکمہ کی کارکردگی کو سراہااس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے دورے کے موقع پر یونٹ کے انچارج عبدالقدوس نے صوبائی وزیر کو شعور کی بیداری، بچوں پر جنسی تشدد، دیہات اور شہرو ں میں عوام کو محفوظ ہدایات دینے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :