ورلڈ کپ فٹ بال کوالیفائنگ میں اسپین کی بڑی فتح،ویلز بھی کامیاب
بدھ 7 ستمبر 2016 12:37
بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 ستمبر۔2016ء)اسپین نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنی مہم کا آغاز شاندار فتح سے کیا ، جبکہ گیرتھ بیل کی ویلز نے بھی تاریخی کامیابی حاصل کی۔ ڈیاگو کوسٹا، ڈیوڈ سلوا اورالوارو موراتا کے 2،2گول کی مدد سے اسپین نے لیون میں لیشن اسٹائن کو0-8سے شکست دی۔ادھر کارڈف میں ریال میڈرڈ کے فارورڈ گیرتھ بیل کی شاندار کارکردگی سے ویلز نے مالدووا کو0-4سے شکست دی۔
ویلز کے اسٹار فٹبالر نے 38 ویں منٹ میں سیم ووکس کو گول کرنے میں مدد کی اور بعد میں دو گول خود داغے۔ وہ کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں اور ایونٹ میں ویلز کیلئے اب تک 3گول اسکور کرچکے ہیں، یہی نہیں بلکہ ان کے انٹرنیشنل گولز کی تعداد 24 ہوچکی ہے۔بلغراد میں آئرلینڈ نے سربیا کے خلاف میچ 2-2 سے برابر کیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب کوسوو نے ویلون بریشا کے پہلے انٹرنیشنل گول کی بدولت فن لینڈ سے مقابلہ1-1 سے برابر کردیا۔
اٹلی نے اسرائیل کو 3-1سے شکست دے دی۔ آئس لینڈ اور یوکرائن کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دونوں ٹیمیں 1-1گول سے برابر رہیں۔دریں اثنا زغرب میں کروشیا کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں فتح حاصل نہ کرسکی اور ترکی کے خلاف میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ ادھر ایشیا سے کوالیفائنگ کرنے کیلئے بھی ٹیموں کے درمیان جنگ جاری ہے۔ سعودی عرب نے عراق کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا۔ شام اور کوریا کا میچ کسی گول کیبغیر ڈرا ہوگیا۔چین اور ایران کا مقابلہ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا، کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ جاپان نے تھائی لینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر دو گول سے باآسانی زیر کیا۔ البانیہ کی ٹیم نے مقدونیہ کو 1-2 سے مات دے کر مہم جاری رکھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
-
ناقص پرفارمنس ، حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر
-
رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش منایا گیا
-
کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں بابر اعظم نے میری بہت مدد کی، صائم ایوب کا انکشاف
-
آئی پی ایل پر پاکستان سیریز کو فوقیت ، مائیکل وان انگلش کرکٹرز کے دفاع میں سامنے آگئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: آئی سی سی بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کیلئے ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرنے لگی
-
وسیم اکرم کی آئی پی ایل پر پاکستان سیریز کو ترجیح دینے والے انگلش کھلاڑیوں پر کڑی تنقید
-
جوز بٹلر آئی پی ایل پر پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ترجیح دینے کے دفاع میں سامنے آگئے
-
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.