باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں ،ماہرین زراعت

بدھ 7 ستمبر 2016 16:12

فیصل آباد۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء)باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں کیونکہ تاخیر کے باعث سنڈیاں پھل میں داخل ہو کر انارکو نقصان پہنچا سکتی ہیں اس طرح جہاں پھل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے وہیں باغبانوں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر سنڈیوں کاحملہ محسوس ہو تو فوری طور پرسپرے کردیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ انار کی تتلی کے تدارک کیلئے متاثرہ پھل کو توڑکر فوری طور پر زمین میں دبادیاجائے تاکہ سنڈیاں ختم ہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ باغبان انار کے پودوں پر لیمڈا سائی ہیلوتھرین کا 2.5ملی لیٹر پانی کے ساتھ سپرے بھی کرسکتے ہیں۔