جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مکئی کی پیداوار 100من فی ایکڑ تک بڑھائی جا سکتی ہے،ماہرین زراعت

بدھ 7 ستمبر 2016 16:13

فیصل آباد۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) پنجاب میں گندم ،چاول، کماد ،کپاس کے بعد مکئی کی کاشت پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ترقی پسند کاشتکار80 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں تاہم اگر جدید ٹیکنالوی سے استفادہ کیاجائے تو پیداوار 100من فی ایکڑ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ پنجاب میں اس وقت مکئی کا زیر کاشت رقبہ ساڑھے 13 لاکھ ایکڑ سے بھی تجاوز کرچکاہے جہاں سے 30لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ عام کاشتکار54من فی ایکڑ مکئی پیداکررہے ہیں مگر ترقی پسند کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار 80من تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو زرعی اجناس کی کاشت سے قبل زمین کے کلراٹھے پن ، نہری ، زمینی پانی کی دستیابی ، پانی کی کوالٹی ، فصلوں کی کثرت کاشت ، پچھلی کاشتہ فصلوں کو بھی مد نظر رکھناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کھیتوں میں نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش ڈال کربہتر پیداوارکاحصول ممکن بنایاجا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :