اسپغول کی کاشت وسط اکتوبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 7 ستمبر 2016 16:13

فیصل آباد۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپغول کی کاشت فوری طورپر شروع کرکے اگلے مہینہ تک مکمل کرلیں کیونکہ اسپغول کی کاشت کیلئے ستمبر کامہینہ انتہائی آئیڈیل ہوتاہے تاہم اس کی کاشت وسط اکتوبرتک مکمل کی جاسکتی ہے ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و ہوا میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیاجا سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اسپغول کے بیج بہت سی بیماریوں کے تدارک کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں جن کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور ان میں پایاجانیوالا تیل شریانوں کو سکڑنے اور تنگ ہونے سے بچانے کے علاوہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ اسپغول معدے کے السر اور بواسیر کا انتہائی شافی علاج ہے جبکہ تشنگی اور گرمی دور کرنے کیلئے بھی سود مند ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اسپغول کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری کی غرض سے تین سے چار مرتبہ ہل چلائیں اور پھرسہاگہ پھیر کر زمین کوباریک کر لیں ۔

متعلقہ عنوان :