کماد کے کاشتکارستمبر کاشت کیلئے بیج تیار کرنے کے بعد بوائی میں تاخیر نہ کریں،ماہرین زراعت

بدھ 7 ستمبر 2016 16:13

فیصل آباد۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کماد کے کاشتکارستمبر کاشت کیلئے بیج تیار کرنے کے بعد بوائی میں کسی صورت تاخیر نہ کریں اور بیج کو کھیت میں لا کر ہی چھیلنے کو ترجیح دی جائے تاکہ بیج کو خرا ب ہونے سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشت کیلئے صحت مند بیج کے حصول کی غرض سے بہتر کھیتوں کا چناؤ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج کو اچھی طرح پھپھوند کش زہر کے محلول میں کم از کم 5منٹ تک بھگو کر اس کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ بیج کی بڑھوتری کا عمل تیز کرنے سمیت اسے مختلف بیماریوں سے بچانا ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :