شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بہتری کیلئے عید تک ٹریفک وارڈنز کی چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی
جمعرات 8 ستمبر 2016 17:00
(جاری ہے)
طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ایس پیز اپنی ڈویژنز میں قائم عارضی بکر منڈیوں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں اور رش والے علاقوں میں اضافی نفری کا بندوبست کریں اہم شاہراؤں پر واقع مارکیٹوں اور خریداری کے مراکز پر وارڈنز کی مناسب ڈیوٹی لگائی جائے جبکہ ٹریفک وارڈنز صبر و تحمل مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی اسکواڈز بھی چلائے جائیں گے جو کہیں بھی ٹریفک کا مسئلہ ہونے کیصورت میں فوری ٹریفک کو کلیئر کروائیں گے جبکہ وارڈنز کی سکینڈ شفٹ میں مزید نفری میں فوری طور پر اضافہ کر دیا جائے،فرائض میں غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہرممکن یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھیں اور ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ بھی کرتے رہیں ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.