الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں سینکڑوں اداروں کی صورت میں معاشرے کے کمزور طبقات کو صحت وتعلیم اور بنیادی سہولیات زندگی اور ان کی فلاح و بہود کے لیے مسلسل خدمات فراہم کر رہی ہے
امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد کا تقریب سے خطاب
جمعرات 8 ستمبر 2016 21:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں سینکڑوں اداروں کی صورت میں معاشرے کے کمزور طبقات کو صحت وتعلیم اور بنیادی سہولیات زندگی اور ان کی فلاح و بہود کے لیے مسلسل خدمات فراہم کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی زون0 16 منصورہ کی طرف سے نئی تیار کردہ الخدمت میت گاڑی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گروپ لیڈر این اے 128 امیرالعظیم ، نثار احمد عابد ، ظفر بسرا ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔انہو ں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصداور نصب العین بغیر رنگ و نسل ضرورت مند اور مفلس افراد کی خدمت اﷲ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک میں جب بھی کوئی قدرتی آفت یا ایمر جنسی کا موقع آیا تو اﷲ رب العزت کے بعد متاثرین کے مدد گار الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنا ن میدان عمل میں موجود ہوتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت الخدمت کے تحت لاہور میں چار بڑے ہسپتال ، دس ڈسپنسریاں ، 13بیٹھک سکول ، 5تعلیمی ادارے نمایاں طور پر خدمت کے کام میں مصروف عمل ہیں۔ ذکر اﷲ مجاہد نے کہاکہ لاہور شہر میں ہزاروں افرادتک راشن کی تقسیم اور تین ہزار سے زائد رجسٹرڈ بچوں کے لیے آدھی قیمت پر کتب ، کاپیاں ، یونیفارم اور سکول شوز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔لاہور شہر جیسے بڑ ے آبادی کے شہر کوبے شمار مسائل کا سامنا ہے ان میں سے ایک اہم ترین مسئلہ میت کو قبرستان یا جنازہ گاہ تک پہنچانا ہوتا ہے اس مسئلہ کے حل کے لیے جماعت اسلامی لاہور نے پانچ میت گاڑیوں کا منصوبہ بنایا ہے اور سب سے پہلے الخدمت میت گاڑی کاآغاز جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ کے علاقے سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خیر کو نیکی اور بھلائی کے ان کاموں میں آگے بڑھ کر الخدمت کا معاؤن اور مدد گار بننا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.