پشاور،سپیشل پولیس یونٹ کی متنی میں کارروائی، دہشت گردگرفتارکرلیا

گرفتارملزم کی گرفتاری پر حکومت نے پانچ لاکھ روپے انعام مقررکیا ہوا تھا،مزید تفتیش جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) سپیشل پولیس یونٹ نے متنی میں کاروائی کرکے ایک دہشت گرد کوگرفتارکرلیا ہے،گرفتارملزم کی گرفتاری پر حکومت نے پانچ لاکھ روپے انعام مقررکیا تھاسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر پشاورکے علاقے متنی میں کاروائی کی گئی جس میں دہشت گردطہماش خان کوگرفتارلیاگیا،گرفتارملزم کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے دہشت گردطہماش کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام مقررکیا تھا ،سپیشل یونٹ نے ملزم کومزید تفتیش کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :