اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخلے کی کوشش کرنے والے ایک لاکھ90ہزار افراد کو مختلف چیک پوسٹوں پرروک کر واپس بھیجا دیاگیا

جمعہ 9 ستمبر 2016 19:55

اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخلے کی کوشش کرنے والے ایک لاکھ90ہزار ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء ) مکہ گورنرریٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار ہاشم علی فلاحی نے بتایا کہ بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران حج کے اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ میں داخلے کی کوشش کرنے والے ایک لاکھ90ہزار افراد کو مختلف چیک پوسٹوں پرروک کر واپس بھیجا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان افراد کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی جائیں گی اور غیر ملکی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا ۔ سعودی حکام نے غیر قانونی حاجیوں کو لانے والی 48ہزار گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں اور 22غیر قانونی حج کمپنیوں کو بھی سیل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :