سکھر‘ صحرائی علاقے میں پراسرار بیماری پھیل گئی‘ 3بچے جاں بحق

ہفتہ 10 ستمبر 2016 16:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء) سکھر کے صحرائی علاقہ میں پراسرار بیماری نے تین معصوم بچوں کو نگل لیا۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات نہ کئے گئے۔ ڈسپنسریوں سے ڈاکٹرز غائب ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے صحرائی علاقے صالح پٹ میں پراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اوراس بیماری کی لپیٹ میں آکر ایک ہفتے کے دوران تین خاندانوں کے پھول جیسے بچے ابدی نیند سو چکے ہیں جبکہ درجنوں اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

بنیادی صحت مرکز میں 11افراد کے عملے میں سے صرف چوکیدار ہی موجود تھا۔ ڈاکٹرز اور دوائیاں غائب تھیں جبکہ سرنجوں اور ویکسی نیشن کی بڑی تعداد سٹور روم میں پڑی پڑی خراب ہو چکی تھی۔وزیرصحت کی جانب سے صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے محکمہ صحت ہوش میں آگیا اور ڈی ایچ او کی جانب سے فوری طور پر طبی ماہرین کی ٹیم صالح پٹ بھیج دی گئی۔

متعلقہ عنوان :