چیف ٹریفک آفیسر کی ڈی ایس پیز سے میٹنگ، عیدالاضحی کے ٹریفک انتظامات کو بہتربنانے کی ہدایت
سرکل افسران اپنی نگرانی میں اہم چوکوں میں ٹریفک کو کلیئر کروانے کے ذمہ دار ہونگے ‘طیب حفیظ چیمہ
ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں قائم عارضی بکر منڈیوں ،اہم کاروباری مراکز اور شاپنگ مالز میں خریداری کیلئے آنیوالوں کی سہولت اور پارکنگ انتظامات کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور شہریوں میں شعور بیداری کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر نے سی ٹی اومیں ڈی ایس پیز سے میٹنگ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آج سے عید تک تمام ٹریفک افسران اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہریوں کی مدد اور سہولت بارے انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود رہیں گے ۔(جاری ہے)
ڈی ایس پی صاحبان اہم اور رش والے چوکوں میں خودموجود رہتے ہوئے ٹریفک کو کلیئر کروانے کے ذمہ دار ہونگے،اپنے اپنے سرکل میں قائم عارضی بکر منڈیوں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں اور رش والے علاقوں میں اضافی نفری کا بندوبست کریں اہم شاہراؤں پر واقع مارکیٹوں اور خریداری کے مراکز پر وارڈنز کی مناسب ڈیوٹی لگائی جائے جبکہ ٹریفک وارڈنز صبر و تحمل مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی اسکواڈز بھی چلائے جائیں گے جو کہیں بھی ٹریفک کا مسئلہ ہونے کیصورت میں فوری ٹریفک کو کلیئر کروائیں گے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہرممکن یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.