ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ٗعابد شیر علی
نندی پور پاور پراجیکٹ کا بیک اپ ریکارڈ موجود ہے ، مافیا نے کرپشن کی کوشش کی ٗ ہم نے کرپشن مافیا کو پکڑلیا نندی پورپاور پراجیکٹ کی مشینوں کا معائنہ جاری ہے ، معاملے کی جڑتک جائیں گے ٗ میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:42
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ٗنندی پور پاور پراجیکٹ کا بیک اپ ریکارڈ موجود ہے ، مافیا نے کرپشن کی کوشش کی ٗ ہم نے اس کرپشن مافیا کو پکڑلیا۔
(جاری ہے)
نندی پور پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ نندی پورپاور پراجیکٹ کی مشینوں کا معائنہ جاری ہے ، معاملے کی جڑتک جائیں گے ،یہ حقیقت ہے کہ ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جلایانہیں گیا،دوٹیمیں جائزہ لے رہی ہیں، اس کی تحقیقات کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کررہے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پلانٹ کو انسپکشن کیلئے بند کیاگیا ٗبند ہوجانے کی خبریں درست نہیں ٗ دوبارہ 27ستمبرکو فعال ہوجائیگا۔عابد شیرعلی نے کہاکہ عمران خان عوام کے پاس جانے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ خود بڑے ٹیکس چور ہیں ، 75ہزار روپے ٹیکس دینے والے کی آسائشیں کہاں سے پوری ہوتی ہیں؟عابد شیر علی نے دعویٰ کیاکہ طاہرالقادری نے ماڈل ٹاؤن میں 14لوگوں کو قتل کرایا ٗوزیرداخلہ سے مطالبہ کرتاہوں کہ طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.