عوامی فلاحی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں، کمشنرگوجرانوالہ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:18

گوجرانوالہ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ترقیاتی محکموں‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ‘ بلڈنگز‘ ہائی ویز اور واسا حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاحی منصوبے معیاری اور بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ لوگوں کی توقعات کے مطابق ان کی افادیت واضح ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو تعمیراتی سرگرمیوں میں پیش رفت کے لئے ذاتی دلچسپی سے حکومتی پالیسی اور گائیڈ لائنز کے مطابق کڑی نگرانی کرنی چاہئیے وہ گذشتہ روز ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں پبلک ہیلتھ انجینیرنگ‘ واسا اور دیگر صوبائی محکموں کی ترقیاتی سکیمو ں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں ڈی سی اوز‘ ایس ای بلڈنگز ساجد امین‘ ایس ای ہائی ویز محمد عثمان‘ ایس ای پبلک ہیلتھ بشیر بھٹی‘ ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالحمید قاسم‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر النساء اوردیگر افسران شریک تھے ،اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ڈویژن بھر میں 55 سکیموں کی منظوری دی گئی جن پر کروڑوں ر وپے کے فنڈز خرچ ہونگے۔

(جاری ہے)

جبکہ واسا کی چار اور ای ڈی اوورکس اینڈ سروسز کی 9 سکیموں کا جائزہ لیاگیا افسران اور ویڈیو لنک میں شریک ڈی سی اوز نے کمشنر کو ضروری تکنیکی امور پربریفنگ دی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے معیاری اور مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے پر توجہ دیجائے۔