جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 24 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا
کینگروز ٹیم 24 نومبر کو پروٹیز اور اس کے بعد 15 دسمبر کو پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی
اتوار 11 ستمبر 2016 12:08
کنیبرا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 24 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شیڈول سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا اور اس میں گلابی گیند استعمال ہو گی۔
(جاری ہے)
گزشتہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل کر نئی تاریخ رقم کی تھی اور رواں سال آسٹریلوی ٹیم کے دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، کینگروز ٹیم 24 نومبر کو پروٹیز اور اس کے بعد 15 دسمبر کو پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔
جنوبی افریقن کھلاڑیوں نے پہلے گلابی گیند پر تحفظات ظاہر کئے تھے تاہم اب انہوں نے گلابی گیند کے ساتھ کھیلنے کی حامی بھر دی ہے۔ جنوبی افریقن ٹیم اکتوبر کے وسط میں دو روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گی، اور اس کے بعد ایک اور دو روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے گی۔ جنوبی افریقن اے ٹیم کا اگست میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول چار روزہ میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.