عید کے دن کشمیری عوام کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ،محمد نواز شریف
پیر 12 ستمبر 2016 15:35
(جاری ہے)
سیدنا ابراہیم نے اپنے طرزِ عمل سے دنیا کو یہ بتایا کہ قربانی اپنے آپ کو اعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کر دینے کا نام ہے۔ افراد کی قربانی ہی معاشرے اور قوم کو زندہ رکھتی ہے۔
یہی وہ سبق ہے جو قربانی کے ذریعے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عید کے دن ہم کشمیری عوام کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھارتی ظلم و جبر کے آگے اپنی تیسری نسل قربان کر چکے ہیں۔ ہم اپنی یہ عید کشمیری عوام کی ان کی لازوال قربانیوں کے نام کرتے ہیں اور آنے والی تمام عیدیں کشمیریوں کے نام تب تک کرتے رہیں گے جب تک مسئلہ کشمیر کو انکی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔وزیراعظم نے کہا کہ آج عید کے موقع پر ہمیں وحدت اور قربانی کا وہ سبق یاد کرنا ہے جو حضرت ابراہیم نے دیا اور یہ سوچنا ہے کہ کس طرح ہم اس قوم کو متحد کر سکتے ہیں اور قومی مقاصد کے لیے قربانی دے سکتے ہیں۔پاکستان آج اللہ کے فضل و کرم سے خوشحالی کے راستے پر چل نکلا ہے۔ہم نے اسے منزل تک پہنچانا ہے۔آج ہمارے سامنے یہ سوال ہے کہ کیا ہم پاکستان کے لیے اپنی انا،اپنا مفاد قربان کر سکتے ہیں؟ اس عید کے موقع پر ہمیں پوری قوم کو وحدت کا پیغام دینا ہے۔ہم نے حضرت ابراہیم کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے،دوسروں کے لیے ایثار کرنا ہے۔قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہم نے خوشی کے اس موقع پر معاشرے کے کمزور طبقات کو فراموش نہیں کرنا۔ہم نے ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کر نا ہے۔ ہمیں ذاتی ، مسلکی ، گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر انتہا پسندانہ رویّوں سے چھٹکارا حاصل کرناہے اور اپنے جذبہ ایثار و قربانی کا رْخ ملک و قوم اور ملّتِ اسلامیہ کی ترقی اور یک جہتی کی طرف موڑنا ہے۔ یہی اسلامی تعلیمات کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم اپنے جذبہ ایثار وقربانی کو صحیح مقاصد کے لیے وقف کر دیں تو پھر وطنِ عزیز میں ہم آہنگی، رواداری، اخوت ، برداشت اور میانہ روی ہمارے روز مرہ معاملات کا حصہ بن جائیں گے۔ پھرہمارا معاشرہ صحیح معنوں میں اسلامی معاشرہ بن جائے گا۔وزیر اعظم نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عیدالاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی رْوح کے مطابق سمجھنے اورادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.