عید کے اس موقع پر اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگانا چاہیے، مصطفی کمال

پیر 12 ستمبر 2016 20:36

عید کے اس موقع پر اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگانا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے عید الضحٰی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید قربان ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے اس عید قربان کے موقع پر ہمیں اپنے ان تمام بھائیوں کو جو عید کی خوشیوں میں شامل نہیں ہو سکتے یا قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کی دل کھول کے مدد کی کرنی چاہیے اور عید کی خوشیوں میں انھیں تنہا نہیں چھوڑیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اس موقع پر اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگانا چاہیے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہمیں اس بات کا بھی درس دیتی ہے کہ نیت میں اگر اخلاص ہو تو اللہ تعالی اس میں مزید برکت ڈال دیتے ہیں اور نیت میں اخلاص و سچائی ہو تو ضرور کامیابی مقدر ہوتی ہے․

متعلقہ عنوان :