کپا س کی آخر ی چنا ئی کے بعد کیڑوں کا تدار ک اشد ضرور ی ہے ،زرعی ما ہر ین

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:21

سلانوالی۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء)ز رعی ما ہر ین نے کہا ہے کہ کپا س کی آخر ی چنا ئی کے بعد کیڑوں کا تدا ر ک اشد ضروری ہے کیو نکہ کپا س کے کیڑے کسی نہ کسی صورت دوسر ی متبا د ل میزبا ن فصلوں جڑ ی بو ٹیوں اور پودوں وغیر ہ پر اپنی نسل کو قائم رکھتے ہیں یہ کیڑے فصل کی باقیا ت اورخالی کھیتوں میں مو جو د رہتے ہیں ْجو سرد یوں کے بعد موسم بہارمیں سازگارماحول ملنے پر نسل کشی کرکے آئندہ فصل پر حملہ آورہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کپا س کی آخری چنا ئی کے بعد ا ن زرساں کیڑوں کے خلاف عملی تدا بیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تا کہ آئند ہ فصل پر ان کے حملہ کی شدت کو روکا جاسکے امریکن سنڈ ی کپا س کو نقصا ن پہنچا نے کے بعد در جہ حرارت کم ہو نے پر ز مین میں سرنگ بنا کر سر مائی نیند سو جاتی ہے اور جنوری کے بعد درجہ حرارت بڑھنے پر ا س کے پیپوپے پر وا نے بن کر نکل آتے ہیں اور اردگرد کی فصلوں پر انڈے دے کر تعداد بڑھانا شروع کر دیتے ہیں (ملی بگ ) کپا س کی فصل ختم ہو نے کے بعد یہ کیڑا باغات پھولوں کی نر سریوں میں ز یبا ئشی پودوں کپا س کی مو نڈ ھی یہ ٹنل میں کا شت کی گئی فصلا ت یہ مختلف قسم کی جڑی بو ٹیوں پر مو جو د ہوتا ہے اس کیڑے کے پھیلا ؤ کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدا بیر ضروری ہے گلا بی سنڈ ی کپا س کی فصل کا دو طرح سے نقصا ن کر تی ہے ایک اس کے حملہ سے پیداوار کم ہو جاتی ہے دوسرے پھٹی کی کو الٹی خرا ب ہو جاتی ہے جس سے ما رکیٹ میں کم قیمت ملتی ہے گلابی سنڈ ی کا تد ار ک دورا ن فصل کافی پیچدہ اور مہنگا ہوتا ہے ا س کیڑے کا کمزور پہلو یہ ہے کہ آخر ی چنا ئی کے بعد کپا س کی با قیا ت کی تلفی کو یقینی بنا ئیں اس کی سرد یوں کے دورا ن پنا ہ گا ہیں ختم کر دیں تو ا س کیڑے کی تعداد اس حد تک ختم ہو سکتی ہے کہ ا س کے خلا ف کو ئی زہریلا سپرے کرنے کی ضرورت بھی نہیں پیش آتی ۔