پودینے کی کاشت کاشت کیلئے پرانے پودوں کی ٹہنیوں اور جڑوں کے ٹکڑے لگائے جائیں ،زرعی ماہرین

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:29

سرگودھا۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ستمبر اور اکتوبرکا موسم پودینے کی کاشت کیلئے موزوں ہے لہٰذا وہ اکتوبر تک پودینے کی کاشت مکمل کر لیں۔

(جاری ہے)

پودینہ کی کاشت کیلئے زرخیز بہتر نکاس والی زمین کا انتخاب کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ کھیت میں سبز کھاد ڈالنے سے پودینے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کیلئے ایک لاکھ 75ہزار سے لے کر2لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیوں اور جڑوں کے ٹکڑے لگائے جائیں اور کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :