ڈیرہ اسماعیل خان، گلوٹی اڈہ کے قریب موٹر سائیکل ،فلائنگ کوچ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا
جمعرات 15 ستمبر 2016 18:20
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) گلوٹی اڈہ کے قریب موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ٹانک اڈہ پر موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے،گرہ محمود پردل میں قتل مقاتلے کی دشمنی میں آٹھ افراد کی اپنے گھر کے مورچوں سے فائرنگ سے ایک خاتون زخمی جبکہ ایک گائے ہلاک اور دوگائیں زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوٹی اڈا کے قریب تھانہ یارک کی حدود میں موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ نمبر LES2650کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار زین الدین ولد امین خان سکنہ وانڈہ خانی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا چچا زاد امیر احمد ولد غازی خان زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
تھانہ کینٹ کی حدود میں ٹانک اڈہ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک موٹر سائیکل پر سوار عبدالقیوم ولد الٰہی بخش کھوکھر سکنہ گرہ بتہ درابن کلاں اور دوسرے موٹر سائیکل سوار انس ولد عبدالوحید سکنہ گڑھی سدوزئی زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا ہے۔
کینٹ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تیسرے واقعہ میں تھانہ درابن کی حدود میں علاقہ گرہ محمود پردل میں اطہر سمیت 8افراد نے اپنے اپنے مورچوں سے اسلحہ آتشیں سے مخالفین پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے اکرام ،شکیل محفوظ رہے جبکہ ان کی رشتے دار سروراں بی بی زخمی ہوگئی فائرنگ سے ان کی ایک گائے ہلاک جبکہ دو گائیں زخمی ہوگئی ۔ فریقین میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے تھانہ درابن میں زخمی سروراں بی بی کے سسر حاجی عزیز اﷲ نے 8افراد پر اس واقعہ کی رپورٹ درج کرادی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.