محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز کی مانیٹرنگ کرنے والے اہلکاروں کیلئے نیاہدایت نامہ جاری کردیا
مانیٹرنگ ایویلیوایشن اسسٹنٹس سکول ٹائمنگ کے دوران پہلے تیس منٹ میں اور آخری تیس منٹ میں سکول وزٹ نہیں کریں گے
جمعرات 15 ستمبر 2016 20:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز کی مانیٹرنگ کرنے والے اہلکاروں کیلئے نیاہدایت نامہ جاری کردیا۔ مانیٹرنگ ایویلیوایشن اسسٹنٹس سکول ٹائمنگ کے دوران پہلے تیس منٹ میں اور آخری تیس منٹ میں سکول وزٹ نہیں کریں گے۔ چالیس منٹ تاخیر سے آنے والا ٹیچر غیر حاضر تصور ہوگا۔
(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے جبکہ ایس ڈی او ایجوکیشن کو تمام سکولز کی ٹائمنگ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مانیٹرنگ اسسٹنٹ کو دوران سکول وزٹ اساتذہ اور ٹیچر حاضری بھی چیک کرنے،س کول کونسل رجسٹر، نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ سمیت دیگر ریکارڈ کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ نئے ایس او پیز کے مطابق مانیٹرنگ اہلکار فری کتابوں کی تقسیم کا بھی جائزہ لیں گے اور بغیر یونیفارم بچوں کی نشاندہی کرنے کا بھی حکم دیاگیا ہے۔ مانیٹرنگ اسسٹنٹس کو وزٹ فارم کی تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.