حیدرآباد میں عیدالاضحی کے 500 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہوئے اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے

گذشتہ دو عشروں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کھالیں چھیننے کے سلسلے میں تشدد کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:12

حیدرآباد میں عیدالاضحی کے 500 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہوئے اس موقع ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء)حیدرآباد میں عیدالاضحیٰ کے 500 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہوئے اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، گذشتہ دو عشروں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کھالیں چھیننے کے سلسلے میں تشدد کا کوئی واقع رونما نہیں ہوا کیونکہ اس مرتبہ ایم کیو ایم کے لئے کھالیں جمع کرنے کے لئے حالات سازگار نہیں تھے اور اس نے کھالیں نہ جمع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں مرکزی عیدگاہ رانی باغ سمیت مختلف عیدگاہوں کھیل کے میدانوں پارکوں مساجد اور دیگر مقامات پر عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی اور ہزاروں کی تعداد میں گائیں بکرے اﷲ کی راہ میں قربان کئے گئے کچھ علاقوں میں اونٹ کی قربانی بھی کی گئی جسے دیکھنے کے لئے ہجوم جمع رہا، مجموعی طور پر صورتحال نہایت پرامن رہی پولیس اور رینجرز کی بھاری جمعیت عید کے اجتماعات پر اور شہر میں تعینات کی گئی تھی جبکہ کھالیں جمع کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے باقائدہ پرمٹ جاری کئے تھے یہ پہلا موقع ہے کہ کھالیں چھیننے کے سلسلے میں کوئی پرتشدد واقع پیش نہیں آیا کیونکہ اس بار ایم کیو ایم کھالیں جمع کرنے کے لئے میدان میں نہیں تھی، ڈاکٹر فاروق ستار نے حیدرآباد میں گلیوں محلوں میں چندہ جمع کرکے صفائی ستھرائی کرانے اور الائشیں اٹھانے کا ایم کیو ایم کی طرف سے اعلان کیا تھا مگر اس پر بھی کہیں عمل ہوتا دیکھنے میں نہیں آیا کئی مدارس کی انتظامیہ نے بھی شکایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں کھالیں جمع نہیں کرنے دی۔