دو سال میں بجلی کی پیداوار میں تیرہ ہزار دو سو سات میگاواٹ کے اضافے کا امکان ہے،میاں زاہد
کامیابی کیلئے ارباب اختیارکو منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا ،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
جمعہ 16 ستمبر 2016 17:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دو سال میں بجلی کی ملکی پیداوار میں تیرہ ہزار دو سو سات میگاواٹ کے اضافہ کا امکان ہے جس سے توانائی بحران کا نام و نشان مٹ جائے گا جبکہ 2022 تک بجلی کی پیداوارتریپن ہزار چار سو پانچ میگاواٹ تک بڑھ جائے گی جس سے ملک میں بجلی سرپلس ہو جائے گی مگر اسکے لیئے اکنامک و انرجی مینیجرز کوتوانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کوترجیحی بنیادوں پر دور کرنا ہو گا اور تمام کام شیڈول کے مطابق یقینی بنانا ہو نگے۔
میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت گڈو اور نندی پور کے پاور پلانٹس کو گیس پر منتقل کیا جا رہا ہے، ساہیوال اور پورٹ قاسم میں دو کول پاورپلانٹس لگائے جا رہے ہیں، پنجاب میں ایل این جی سے چلنے والے تین پاور پلانٹ تکمیل کے مراحلے میں ہیں، دو جوہری بجلی گھر بھی بنائے جا رہے ہیں جبکہ نیلم جہلم ہائیڈور پاور پروجیکٹ اور تربیلا فور ایکسٹینشن پروجیکٹ پر بھی کام جاری ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.