زرخیزی میں اضافے کیلئے زمین کی زیریں سخت تہہ کو توڑنا ضروری ہے ،زرعی ماہرین

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:49

سرگودھا۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ زمین کی زرخیزی میں اضافے کیلئے زمین کی زیریں سخت تہہ کو توڑتے رہنا ضروری ہے۔ زیر زمین سخت تہہ کو توڑنے سے فی ایکڑ پیداوار بڑھ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عام طورپر کا شت کا ر زمین کی تیاری کیلئے ایک ہی قسم کا ہل کلٹیویٹر ا استعمال کرتے ہیں جو کہ زمین میں4سے پانچ انچ گہرائی تک چلتا ہے جس سے زمین کے نیچے سخت تہہ بن جاتی ہے ،زمین کی سخت تہہ کی وجہ سے پودوں کی جڑوں کو مطلوبہ خورا ک نہیں پہنچ پاتی اور پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔

ماہرین زراعت کے مطابق ایک یا دوسال کے عرصہ کے بعد چیز ل ہل چلا کر زمین کی زیریں سخت تہہ کو توڑاجائے تو اس سے پیداوار میں یقینی اضافہ ممکن ہے کیونکہ زیر زمین تہہ نرم ہونے سے پودوں کی جڑوں کو خوراک کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔