با غات والے کھیتوں میں ہلدی کا شت کی جا سکتی ہے، زرعی ماہرین

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:49

سرگودھا۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ باغات والی زمینوں میں ہلدی کا شت کر کے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔کا شت کا ر باغات والی زمینوں میں ہلدی کی کا شت کرکے ایک کھیت سے ایک وقت میں دو فصلیں حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلدی کی کا شت کے لیے زمین میں 3سے 4مرتبہ ہل چلا کر سہاگا دیتے ہو ئے زمین کو نر م و بھر بھرا کرلینا چاہیے تاہم اگر روٹا ویٹر موجود ہو تو ایک دفعہ روٹاو یٹر چلا لیں اس سے بیج کا اگاؤ بڑھ جاتا ہے۔

زرعی ماہرین نے بتایا کہ بعض کا شت کا ر کا شت کے وقت بیجوں کی شرح کو مدنظر نہیں رکھتے جس کے باعث فصلات کی پیداوار میں کمی واقعہ ہوتی ہے۔ کا شت کا ر زرعی ماہرین کی مشاورت سے فی ایکڑ بیجوں کی مقررہ مقدار ڈالیں تاکہ ان کو زیادہ پیداوار مل ہوسکے ۔