50فیصد سے ز یا د ہ ٹینڈ ے کھل جانے پر کپاس کی چنائی کی جائے، زرعی ماہرین

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:49

سرگودھا۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے کپا س کے کا شت کا رو ں کو آ لو د گی سے پا ک کپا س حاصل کرنے کیلئے سفارشا ت پر عمل کرنے کی ہد ایت کی ہے زرعی ماہرین کے مطا بق کا شت کار چنائی ا س وقت کریں جب 50فیصد سے ز یا د ہ ٹینڈ ے کھل چکے ہو ں چنا ئی پو د ے کے نچلے حصے سے شروع کریں اور ا و پر کو کرتے جا ئیں چنائی والی عورتیں سر پر ڈو پتہ لے کر با لوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر چنائی کریں چنائی کیلئے سوتی پلیاں استعما ل کریں ،چنائی کے بعدپھٹی کو گیلی اور سایہ د ار جگہوں پر نہ رکھیں بلکہ دھو پ میں خشک جگہ پر سوتی کپڑا یہ تر پال وغیر ہ بچھا کر رکھیں۔

(جاری ہے)

چنی ہو ئی پھٹی کا و ز ن کرا نے سے پہلے آ لائشیں نکا ل لیں ۔پھٹی کو سوتی کپڑے کے بو روں میں بھرنے کے بعد ان کی سلائی سوتی ڈور ی سے کریں ۔ماہرین کے مطابق چنی ہوئی کپاس کوپٹ سن یا پو لی پرا پلین کے تھیلوں میں نہ ڈالا جائے۔